Wed, September 16, 2026

سڈنی بیچ حملہ: بھارت کی ریاستی دہشت گردی عالمی سطح پر بے نقاب

سڈنی بیچ حملہ: بھارت کی ریاستی دہشت گردی عالمی سطح پر بے نقاب

اسلام آباد: سڈنی میں حالیہ دہشت گرد حملے نے بھارت کے ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی کے کردار کو عالمی سطح پر اجاگر کر دیا ہے۔ پاکستان کا مؤقف ہے کہ بھارت منظم حکمت عملی کے تحت نہ صرف خطے بلکہ دنیا کے مختلف ممالک میں دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث ہے۔

حملے میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ساجد اکرم اور اس کے بیٹے نوید اکرم بھارتی پاسپورٹ رکھنے کے ساتھ ساتھ آسٹریلوی شہریت بھی رکھتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق یہ دونوں یکم نومبر کو سڈنی سے فلپائن گئے اور 28 نومبر کو واپس آئے، جہاں جنوبی فلپائن میں عسکری تربیت حاصل کی۔

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق آسٹریلوی سکیورٹی اداروں نے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ممکنہ کردار کی نشاندہی کی ہے، جبکہ بھارتی وزارتِ خارجہ کی جانب سے ابھی تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

سڈنی میں پیش آنے والے اس حملے میں متعدد افراد ہلاک ہوئے، جس نے عالمی سطح پر تشویش پیدا کر دی ہے اور بھارتی ریاستی دہشت گردی پر سوالات بڑھا دیے ہیں۔

ٹیگز: