Wed, September 16, 2026

 جسٹس جہانگیری نے ڈگری کیس میں ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کر دیا

 جسٹس جہانگیری نے ڈگری کیس میں ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کر دیا

اسلام آباد:جسٹس طارق جہانگیری نے اپنے ڈگری کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے 9 دسمبر کے فیصلے کو وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج کر دیا ہے۔

ان کے وکیل نے موقف اختیار کیا ہے کہ جسٹس جہانگیری کو سماعت کا موقع نہیں دیا گیا اور ہائی کورٹ نے شواہد کے بغیر کیس کی جانچ کی، اس لیے رٹ پٹیشن کو خارج کیا جانا چاہیے۔

یہ معاملہ اب وفاقی آئینی عدالت میں زیر سماعت آئے گا، جہاں عدالت ہائی کورٹ کے فیصلے کی قانونی حیثیت کا حتمی فیصلہ کرے گی۔

ٹیگز: