اسلام آباد: قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس سے قبل پیپلز پارٹی کا سینیٹ پارلیمانی اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا، جس کی صدارت سینیٹر شیری رحمان نے کی۔
اجلاس میں سینیٹ کے آج ہونے والے اجلاس سے متعلق حکمت عملی طے کی گئی۔ پیپلز پارٹی نے حکومت کو سینیٹ میں ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی آج سینیٹ اجلاس میں حکومت کو کوئی بل منظور نہیں کروانے دے گی اور نہ ہی ایوان کا کورم پورا کرنے کی ذمہ داری لے گی۔
پارلیمانی اجلاس میں سینیٹ کی کارروائی کے دوران حکومتی قانون سازی اور دیگر امور پر بھرپور مؤقف اپنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ پیپلز پارٹی کے سینیٹرز آج ایوان میں اپوزیشن کا مؤثر کردار ادا کریں گے۔