اسلام آباد: سینیٹ اجلاس میں ایک بار پھر ہنگامہ آرائی ہوئی، جب پیپلز پارٹی نے نہریں نکالنے کے منصوبے کے خلاف ایوان سے واک آؤٹ کیا۔ پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے نکتہ اعتراض پر وقت نہ دینے پر احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت اجلاس کا آغاز ہوا، جس کے بعد پی ٹی آئی کے ارکان نے "منافقت نامنظور" کے نعرے لگائے اور ایوان سے واک آؤٹ کیا۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے شور شرابے کے دوران خطاب کیا اور کہا کہ معاملہ آئینی طریقے سے حل ہوگا۔ انہوں نے اپوزیشن کی سیاست پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نعرے بازی سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔