Wed, September 16, 2026

عوامی ایکسپریس ٹرین کا خوفناک حادثہ، ایک مسافر جاں بحق، 19 زخمی

عوامی ایکسپریس ٹرین کا خوفناک حادثہ، ایک مسافر جاں بحق، 19 زخمی

لودھراں: پشاور سے کراچی جانے والی عوامی ایکسپریس ٹرین لودھراں جنکشن کے قریب ایک خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ حادثہ رات دو بج کر دس منٹ پرہوا۔

حادثے میں ایک مسافر جاں بحق اور 19 دیگر زخمی ہو گئے، جن میں سے دو کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ زخمیوں اور جاں بحق ہونے والے افراد کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ تصادم کے باعث عوامی ایکسپریس کی پانچ بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں، جن میں سے تین کو شدید نقصان پہنچا۔ موقع پر پہنچنے والی امدادی ٹیموں نے پھنسے ہوئے مسافروں کو نکال کر اسپتال منتقل کیا۔

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنیٰ نذیر سمیت ضلعی انتظامیہ بھی حادثے کے مقام پر پہنچ چکی ہے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق اپ اور ڈاؤن ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت متاثر نہیں ہوئی، اور عوامی ایکسپریس کو مرمت کے بعد دوبارہ روانہ کر دیا گیا ہے۔

ٹیگز: