Wed, September 16, 2026

روس میں افسوسناک حادثہ، پل گرنے سے مسافر ٹرین الٹ گئی، 6 افراد جاں بحق

روس میں افسوسناک حادثہ، پل گرنے سے مسافر ٹرین الٹ گئی، 6 افراد جاں بحق

بریانسک : روس کے شہر بریانسک میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں ایک پل اچانک نیچے سے گزرتی ہوئی مسافر ٹرین پر آ گرا، جس کے نتیجے میں ٹرین پٹری سے اتر گئی۔

حادثے کے وقت پل پر ایک ٹرک موجود تھا، اور عین اسی لمحے نیچے سے ٹرین گزر رہی تھی۔ افسوسناک واقعے میں اب تک 6 افراد کے جاں بحق ہونے اور 33 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے، جن میں سے کئی کی حالت نازک ہے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو ٹیمیں فوراً موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کام جاری ہے، جبکہ علاقے کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ابتدائی اندازوں کے مطابق پل کی خستہ حالی یا کوئی تکنیکی خرابی حادثے کی وجہ بن سکتی ہے۔

ٹیگز: