Wed, September 16, 2026

اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش، شدید موسمی صورتحال، ریڈ الرٹ جاری

اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش، شدید موسمی صورتحال، ریڈ الرٹ جاری

اسلام آباد، راولپنڈی: اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت کئی دیگر شہروں میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث جڑواں شہروں میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 22 اگست تک شدید بارشوں کا امکان ہے۔

آج صبح سے گولڑہ اور سید پور میں بالترتیب 71 اور 70 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ اٹک اور پسرور میں بادلوں کی اننگز جاری ہیں، اور وہاں بھی بارش کا سلسلہ شدت اختیار کر رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی علاقوں میں کلاؤڈ برسٹ کا خطرہ بڑھ گیا ہے، اور بونیر، پشاور، مردان، نوشہرہ، ڈی آئی خان اور وزیرستان میں فلیش فلڈ کی صورتحال کا سامنا ہو سکتا ہے۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ حالیہ موسمی صورتحال کو دیکھتے ہوئے مزید کلاؤڈ برسٹ کی پیش گوئی کی جا رہی ہے
این ڈی ایم اے نے سیاحوں کو 31 اگست تک بالائی علاقوں میں سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ سیلاب اور فلیش فلڈ کے خطرے کے پیشِ نظر سیاحتی مقامات پر جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔

ٹیگز: