Wed, September 16, 2026

کراچی میں بارش، ملک بھر میں شدید موسمی صورتحال کا الرٹ

کراچی میں بارش، ملک بھر میں شدید موسمی صورتحال کا الرٹ

این ڈی ایم اے کا خبردار: 30 اگست تک طوفانی بارشیں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ

کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ یونیورسٹی روڈ، گلستان جوہر، ماڈل کالونی، اسکیم 33، نارتھ ناظم آباد، بورڈ آفس اور حیدری میں بادل خوب برسے، جس سے شہریوں کو گرمی سے ریلیف ملا لیکن نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا۔

دوسری جانب این ڈی ایم اے نے ملک گیر الرٹ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ سندھ، پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں 30 اگست تک شدید بارشیں متوقع ہیں، جس سے سیلاب اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دریائے سندھ، راوی اور چناب کے گردونواح میں پانی کے بہاؤ میں نمایاں اضافہ ہو سکتا ہے۔ متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔