Wed, September 16, 2026

شوبز انڈسٹری کی اداکارہ رمشا خان کی کیریئر سے عارضی دوری

شوبز انڈسٹری کی اداکارہ رمشا خان کی کیریئر سے عارضی دوری

اسلام آباد: پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ رمشا خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام پرانی پوسٹس ڈیلیٹ کر دی ہیں، جس کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف قیاس آرائیاں جنم لے رہی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رمشا خان حال ہی میں اداکار خوشحال خان کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں، جس کی غیر رسمی تصدیق انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری میں اشاروں کنایوں کے انداز میں کی تھی۔ دونوں فنکاروں کی ایک نجی تقریب کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی تھیں۔

بعد ازاں اداکارہ نے وائرل ہونے والی تصاویر پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ان کے پھیلاؤ پر ناپسندیدگی ظاہر کی اور انہیں ہٹانے کا مطالبہ بھی کیا۔

رمشا خان کے انسٹاگرام پر تقریباً 3.5 ملین فالوورز موجود ہیں۔

دوسری جانب شوبز انڈسٹری کے معروف میزبان حسن چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی اداکارہ کی مینیجر ثمرہ خان سے گفتگو ہوئی ہے۔ مینیجر کے مطابق رمشا خان اس وقت اپنے کیریئر سے وقفہ لے رہی ہیں اور انہوں نے یہ فیصلہ گزشتہ سال دسمبر سے ہی کر لیا تھا۔

مزید بتایا گیا کہ اداکارہ نے اپنا آخری پروجیکٹ بھی دسمبر میں مکمل کیا تھا، جبکہ مستقبل میں واپسی کا فیصلہ ان کی ذاتی خواہش اور صورتحال پر منحصر ہوگا۔
 
 
 

ٹیگز: