Wed, September 16, 2026

شیفالی جریوالہ کی اچانک موت، مداح اور شوبز انڈسٹری میں سوگ

شیفالی جریوالہ کی اچانک موت، مداح اور شوبز انڈسٹری میں سوگ

ممبئی: بھارتی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور رقاصہ شیفالی جریوالہ 42 برس کی عمر میں اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں۔ انہیں ان کے شوہر اور دیگر افراد نے ہسپتال منتقل کیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکیں۔

شیفالی نے 2002 میں ’’کانٹا لگا‘‘ گانے کی ویڈیو سے شہرت حاصل کی تھی اور مختلف ٹی وی شوز میں بھی نمایاں کردار ادا کیا۔ ان کے انتقال کی خبر سے ان کے چاہنے والے اور انڈسٹری میں گہرا غم پایا جا رہا ہے۔

ٹیگز: