Wed, September 16, 2026

شوبز جوڑی رمشا خان اور خوشال خان نئی زندگی کے سفر پر روانہ

شوبز جوڑی رمشا خان اور خوشال خان نئی زندگی کے سفر پر روانہ

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ رمشا خان نے اپنے ساتھی اداکار  خوشال خان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کی تصدیق کر دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تمام افواہیں ختم ہو گئی ہیں۔

گزشتہ چند روز سے دونوں فنکاروں کی شادی سے متعلق خبریں مسلسل سوشل میڈیا پر زیرِ بحث تھیں، جبکہ بعض شوبز شخصیات کی جانب سے بھی اس خبر کی غیر رسمی تائید کی گئی تھی۔ بعد ازاں نکاح کی ایک تصویر سامنے آنے کے بعد مداحوں کی توجہ اس معاملے پر مرکوز ہو گئی۔

اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے شادی کی تصدیق کرتے ہوئے تصاویر کے بغیر اجازت پھیلائے جانے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ ان کی ذاتی تصاویر ان کی اجازت کے بغیر شیئر کی گئیں جو کہ اخلاقی اور پیشہ ورانہ اصولوں کی خلاف ورزی ہے، اور انہوں نے سوشل میڈیا پیجز سے مطالبہ کیا کہ ایسی تصاویر کو فوری طور پر ہٹا دیا جائے۔

رمشا خان نے واضح کیا کہ وہ ہمیشہ اپنی نجی زندگی کو نجی رکھنے کی حامی رہی ہیں اور آئندہ بھی اسی اصول پر عمل کریں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ان کی ذاتی زندگی کا معاملہ ہے، اسے خبروں اور سرخیوں کا حصہ نہ بنایا جائے اور ان کی پرائیویسی کا احترام کیا جائے۔
 

ٹیگز: