Wed, September 16, 2026

امریکہ کا چین پر نیا معاشی وار، ٹیرف 245 فیصد تک بڑھانے کی تیاری

امریکہ کا چین پر نیا معاشی وار، ٹیرف 245 فیصد تک بڑھانے کی تیاری

بیجنگ  : امریکہ اور چین کے درمیان جاری معاشی کشیدگی ایک نئے موڑ پر پہنچ گئی ہے۔ وائٹ ہاؤس کی جاری کردہ فیکٹ شیٹ کے مطابق، امریکہ چین سے آنے والی مصنوعات پر ٹیرف کی شرح 145 فیصد سے بڑھا کر 245 فیصد کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

 امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، واشنگٹن 70 سے زائد ممالک پر دباؤ ڈالے گا کہ وہ چین کو اپنے راستے سے مال برآمد کرنے کی اجازت نہ دیں، اور اگر وہ امریکی ٹیرف سے بچنا چاہتے ہیں تو چینی کمپنیوں کو اپنے ملک سے نکالیں۔

بیجنگ نے اس امریکی فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ "بہتر یہ ہے کہ امریکہ خود بتائے وہ چین پر آخر کتنا بوجھ ڈالنا چاہتا ہے"۔ چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ٹیرف وار کی ابتدا امریکہ نے کی تھی، اور چین اپنے مفادات کا دفاع کرنے کا حق رکھتا ہے۔

ٹیگز: