Wed, September 16, 2026

صدر ٹرمپ کا 10 فیصد ٹیرف 15 فیصد کرنے کا اعلان

 صدر ٹرمپ کا 10 فیصد ٹیرف 15 فیصد کرنے کا اعلان

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا بھر کے ممالک پر عائد عالمی ٹیرف کو 10 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ وہ اس اقدام کے ذریعے ان ممالک سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں جو دہائیوں سے امریکہ سے غیر منصفانہ فائدہ اٹھاتے آئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ چند ماہ میں امریکی حکومت قانونی طور پر نئے اور قابل اجازت ٹیرف کا تعین کرے گی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل صدر ٹرمپ نے تمام ممالک پر 10 فیصد ٹیرف عائد کرنے کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے تھے، جو 150 دن کے لیے درآمد ہونے والی اشیا پر نافذ ہو گا۔ تاہم کچھ اشیا اس عارضی ٹیرف سے مستثنیٰ رہیں گی، جن میں معدنیات، کھاد، دھاتیں، توانائی کے آلات، زرعی مصنوعات، ادویات اور ادویات کا خام مال شامل ہیں۔ اس کے علاوہ یہ نئی ڈیوٹی امریکہ-میکسیکو-کینیڈا معاہدے (USMCA) پر لاگو نہیں ہوگی۔

ٹیگز: