Wed, September 16, 2026

 مودی ،اسرائیل گٹھ جوڑ بھارتی معیشت کے لیے 'خودکش' ثابت، عوام سنگین نتائج کا شکار؛نیو یارک ٹائمز کا انکشاف

 مودی ،اسرائیل گٹھ جوڑ بھارتی معیشت کے لیے 'خودکش' ثابت، عوام سنگین نتائج کا شکار؛نیو یارک ٹائمز کا انکشاف

نیو یارک / نئی دہلی: امریکی جریدے "دی نیو یارک ٹائمز" نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی اسرائیل نواز پالیسیوں اور ایران کے خلاف خفیہ اتحاد کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔ رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ مودی سرکار کی "دوغلی پالیسی" نے بھارتی معیشت کو ایک ایسی کھائی میں دھکیل دیا ہے جہاں سے واپسی ناممکن نظر آتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق، مودی حکومت نے اسرائیل کے ساتھ گٹھ جوڑ کر کے اپنے ہی ملک کے مفادات کو داؤ پر لگا دیا ہے۔ خلیج میں بڑھتی ہوئی کشیدگی، جس میں بھارت نے اسرائیل کا ساتھ دیا، اب بھارتی معیشت کے لیے ایک بڑا دھچکا ثابت ہو رہی ہے۔ خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور ایران جیسے اہم توانائی فراہم کرنے والے ملک سے دوری نے بھارتی عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔

امریکی جریدے نے واضح کیا ہے کہ مودی کی خارجہ پالیسی نے بھارتی عوام کو مہنگائی اور معاشی عدم استحکام کے سونامی میں دھکیل دیا ہے۔ "یہود و ہنود" کے اس گٹھ جوڑ نے خطے میں بھارت کے سفارتی اثر و رسوخ کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے، جس کا براہِ راست خمیازہ عام بھارتی شہری بھگت رہا ہے۔

ٹیگز: