لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے اینڈی پائی کرافٹ کو ایشیا کپ میں میچ ریفری کے طور پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کو اس حوالے سے باضابطہ آگاہ کر دیا گیا ہے۔
پاکستانی بورڈ نے الزام عائد کیا تھا کہ پائی کرافٹ نے بھارتی ٹیم کے دباؤ میں آ کر متنازع فیصلے کیے، لیکن آئی سی سی نے اس دعوے کو مسترد کیا ہے۔ ایشین کرکٹ کونسل کے ایک عہدیدار نے بھی تصدیق کی ہے کہ ہینڈشیک معاملے میں پائی کرافٹ پر دباؤ نہیں ڈالا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ممکنہ طور پر پائی کرافٹ کو صرف پاکستان کے میچز سے ہٹانے پر غور کر رہا ہے، جہاں سابق ویسٹ انڈین کرکٹر رچی رچرڈسن کو متبادل میچ ریفری مقرر کیا جا سکتا ہے۔