Thu, September 17, 2026

پاکستان اور سعودی وزیر خزانہ کی ملاقات، اقتصادی تعلقات پر گفتگو

پاکستان اور سعودی وزیر خزانہ کی ملاقات، اقتصادی تعلقات پر گفتگو

واشنگٹن: پاکستان کے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سعودی وزیر خزانہ محمد عبداللہ عبدالعزیز الجدعان سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے تجارتی تعلقات اور نجی سرمایہ کاری کے بڑھانے پر بات کی، اور آئی ایف سی اور ملٹی لیٹرل انویسٹمنٹ گارنٹی ایجنسی کے کردار پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

محمد اورنگزیب نے سعودی وزیر کو پاکستان کی قومی ایئر لائن اور ہوائی اڈوں کی نجکاری کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے سعودی عرب سے درخواست کی کہ وہ پاکستان میں انفراسٹرکچر منصوبوں کے لیے اپنے وسائل فراہم کرے۔

وزیر خزانہ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف کے پروگرام کے تحت اصلاحات پر سختی سے عمل کر رہا ہے، اور معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے حکومت نے سنجیدہ اقدامات شروع کر رکھے ہیں۔

دونوں وزرائے خزانہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات صرف روایتی دوستی تک محدود نہیں ہیں بلکہ دونوں ملکوں کے درمیان سٹریٹیجک اقتصادی شراکت داری کے وسیع امکانات موجود ہیں، جنہیں مزید تقویت دی جائے گی۔

ٹیگز: