Wed, September 16, 2026

صدر اور وزیراعظم پاکستان کا باہمی احترام کے فروغ کے عزم کا اظہار

صدر اور وزیراعظم پاکستان کا باہمی احترام کے فروغ کے عزم کا اظہار

اسلام آباد: آج دنیا بھر میں "برداشت کا عالمی دن" منایا جا رہا ہے، جس کا مقصد مختلف ثقافتوں اور معاشروں کے درمیان احترام اور مفاہمت کو بڑھانا ہے۔ یہ دن 1995 سے یونیسکو کے زیرِ اہتمام منایا جا رہا ہے تاکہ عدم برداشت کے خطرات کے بارے میں عوامی آگاہی پیدا کی جا سکے۔

یومِ برداشت کے موقع پر صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کا آئین ہر شہری کو مذہبی آزادی اور بنیادی حقوق کی ضمانت دیتا ہے، اور پاکستان رواداری، امن اور باہمی احترام کے اصولوں کو فروغ دینے کے لیے پُرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام انسانیت، شفقت اور عدل کا پیغام دیتا ہے اور حکومت سماجی و مذہبی استحصال کے خاتمے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ غیر مسلم شہریوں کے حقوق کا تحفظ حکومت کی ترجیح ہے، اور بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے حکومت کی پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔

آصف علی زرداری نے نیشنل کمیشن فار مائنارٹیز رائٹس بل 2025 کو ایک اہم قدم قرار دیا جو اقلیتی برادری کے حقوق کے تحفظ میں مددگار ثابت ہوگا۔

انہوں نے شہریوں، خاص طور پر نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ ہر قسم کے تعصب اور نفرت کے خلاف آواز اٹھائیں۔ صدر مملکت نے علمائے کرام، اقلیتی رہنماؤں اور میڈیا سے بھی درخواست کی کہ وہ محبت، رواداری اور اتحاد کے پیغام کو عام کریں تاکہ پاکستان میں سماجی ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کا ماحول قائم ہو سکے۔

ٹیگز: