Wed, September 16, 2026

چینی کی قلت کا کوئی خدشہ نہیں، ذخائر سے کرشنگ سیزن تک ملکی ضرورت پوری ہوگی، اسحاق ڈار

چینی کی قلت کا کوئی خدشہ نہیں، ذخائر سے کرشنگ سیزن تک ملکی ضرورت پوری ہوگی، اسحاق ڈار

اسلام آباد: ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت شوگر سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں ملک میں چینی کے ذخائر، طلب اور آئندہ کرشنگ سیزن تک دستیابی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

 اجلاس کو بتایا گیا کہ ملک میں چینی کے وافر ذخائر موجود ہیں اور موجودہ سٹاک کے ساتھ متوقع پیداوار سے آئندہ کرشنگ سیزن تک ملکی طلب پوری ہونے کی توقع ہے۔

 اسحاق ڈار نے چینی کی دستیابی برقرار رکھنے اور قیمتوں کو مستحکم رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ضروری اشیاء مناسب نرخوں پر فراہم کرنا یقینی بنایا جائے۔

 ڈپٹی وزیراعظم نے فوڈ سیکیورٹی کے حوالے سے بھی ضروری اقدامات جاری رکھنے اور چینی کے ذخائر سمیت مارکیٹ کی صورتحال پر مسلسل کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی۔

 اجلاس میں متعلقہ وزارتوں کے حکام نے شرکت کی اور ملک میں چینی کی دستیابی اور ذخائر کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ٹیگز: