Thu, September 17, 2026

سونے کی قیمت میں بڑی کمی، دو دن میں 16 ہزار روپے سے زائد سستا

سونے کی قیمت میں بڑی کمی، دو دن میں 16 ہزار روپے سے زائد سستا

کراچی: سونے کی قیمتوں میں گزشتہ دو دنوں کے دوران واضح کمی سامنے آئی ہے۔

گزشتہ روز فی تولہ سونا 15 ہزار 500 روپے تک سستا ہوا تھا، جبکہ مجموعی طور پر دو دن کے اندر سونے کی قدر میں 16 ہزار 100 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آج مزید کمی کے بعد فی تولہ سونا 600 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 76 ہزار 262 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 515 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 8 ہزار 317 روپے رہ گئی ہے۔

عالمی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 6 ڈالر کمی کے بعد 4539 ڈالر پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

ادھر ملک میں چاندی کی قیمت بھی کم ہوئی ہے، جس میں 159 روپے کی کمی کے بعد فی تولہ نرخ 8073 روپے پر آ گیا ہے۔
 
 
 
 

ٹیگز: