Thu, September 17, 2026

مسلم لیگ (ن) کا گلگت بلتستان انتخابات کے لیے بڑا سرپرائز

مسلم لیگ (ن) کا گلگت بلتستان انتخابات کے لیے بڑا سرپرائز

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے گلگت بلتستان کے انتخابی دورے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف 20 مئی سے 26 مئی تک گلگت بلتستان کی انتخابی مہم کی قیادت کریں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بھی نواز شریف کے ہمراہ گلگت بلتستان جائیں گی اور مختلف انتخابی حلقوں میں جلسوں سے خطاب کریں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز اپنے دورے میں سکردو، گلگت، چلاس اور ہنزہ میں بڑے عوامی پاور شوز کریں گے۔ واضح رہے کہ گلگت بلتستان کے انتخابات 7 جون کو منعقد ہو رہے ہیں اور موسم کی خرابی کی صورت میں قائدین کے شیڈول میں معمولی ردوبدل کیا جا سکتا ہے۔

ٹیگز: