کراچی :کراچی کے علاقے سچل سے منشیات برآمدگی کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ملیر کے اسپیشل مجسٹریٹ نے پولیس کی جانب سے ملزمہ کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے اسے جیل بھیجنے کا حکم دے دیا ہے۔
کیس کی سماعت کے دوران پولیس نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ گرفتار مبینہ منشیات ڈیلر انمول عرف پنکی کی نشاندہی پر سچل کے علاقے سے مزید منشیات برآمد کی گئی ہے، جس کے باعث نیٹ ورک کی مزید تفتیش کے لیے ملزمہ کا پولیس کسٹڈی میں رہنا ضروری ہے۔
عدالت نے سچل تھانے میں درج مقدمے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد پولیس کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کو نامظور کر دیا اور ملزمہ انمول عرف پنکی کو باقاعدہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔