Wed, September 16, 2026

سٹاک مارکیٹوں میں مندی کے باوجود خام تیل کی قیمتوں میں زبردست تیزی، برینٹ کروڈ 109 ڈالر کا ہو گیا

سٹاک مارکیٹوں میں مندی کے باوجود خام تیل کی قیمتوں میں زبردست تیزی، برینٹ کروڈ 109 ڈالر کا ہو گیا

واشنگٹن: عالمی اقتصادی محاذ سے تشویشناک خبر سامنے آئی ہے جہاں بین الاقوامی اسٹاک مارکیٹوں میں شدید مندی کے باوجود خام تیل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔ کاروباری مندی اور تیل کی قیمتوں میں بیک وقت اضافے نے عالمی منڈیوں میں خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق، عالمی سطح پر برینٹ کروڈ کی قیمت میں 3.5 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد وہ 109 ڈالر فی بیرل کی سطح پر بند ہوا۔ اسی طرح، ڈبلیو ٹی آئی (WTI) خام تیل بھی 4 ڈالر کی چھلانگ لگا کر 105 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہو رہا ہے۔

معاشی تجزیہ کاروں نے خبردار کیا ہے کہ مارکیٹ کے اس شدید اتار چڑھاؤ سے عالمی سطح پر لاگتِ پیدائش اور مال برداری کے اخراجات بڑھیں گے، جس کا براہِ راست اثر عام صارفین پر پڑے گا۔ ماہرین کے مطابق، اگر تیل کی قیمتوں میں اضافے کا یہ سلسلہ برقرار رہا تو دنیا بھر میں مہنگائی کا ایک نیا اور شدید طوفان جنم لے سکتا ہے، جس نے سرمایہ کاروں کو بھی گہری تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

ٹیگز: