Wed, September 16, 2026

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ نرخ 3 لاکھ 36 ہزار سے تجاوز کر گئے

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ نرخ 3 لاکھ 36 ہزار سے تجاوز کر گئے

کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں ایک اور اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولری ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

اس اضافے کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 36 ہزار 100 روپے میں دستیاب ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 772 روپے کے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 88 ہزار 151 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قدر میں بہتری دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 9 ڈالر مہنگا ہو کر 3177 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر جاری مالی دباؤ اور سرمایہ کاروں کی بڑھتی دلچسپی کے باعث سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے، جس کے اثرات مقامی منڈی پر بھی پڑ رہے ہیں۔

ٹیگز: