Wed, September 16, 2026

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ نرخ 4 لاکھ 77 ہزار سے تجاوز کر گئے

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ نرخ 4 لاکھ 77 ہزار سے تجاوز کر گئے

کراچی: ملک بھر کی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں آج مزید تیزی دیکھی گئی۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 900 روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 77 ہزار 162 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 772 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 9 ہزار 89 روپے مقرر ہو گئی۔

دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا، جہاں فی اونس سونا 9 ڈالر بڑھ کر 4548 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا۔
 
 
 
 

ٹیگز: