Wed, September 16, 2026

سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ، فی تولہ نرخ 3 لاکھ 38 ہزار 800 روپے تک جا پہنچا

سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ، فی تولہ نرخ 3 لاکھ 38 ہزار 800 روپے تک جا پہنچا

کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد سونا ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 10 ہزار روپے کا غیرمعمولی اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 38 ہزار 800 روپے مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 8 ہزار 573 روپے اضافہ ہوا، اور یہ 2 لاکھ 90 ہزار 466 روپے تک پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں فی اونس سونا 100 ڈالر اضافے کے ساتھ 3218 ڈالر پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی بے یقینی، ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ اور سرمایہ کاروں کے سونے کی طرف رجحان بڑھنے کے باعث قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

ٹیگز: