Wed, September 16, 2026

امریکا کا آبنائے ہرمز کی حفاظت کے لیے کثیر ملکی اتحاد بنانے کا منصوبہ تیار

امریکا کا آبنائے ہرمز کی حفاظت کے لیے کثیر ملکی اتحاد بنانے کا منصوبہ تیار

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کی حفاظت کے لیے کئی ممالک پر مشتمل ایک اتحاد بنانے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔ امریکا رواں ہفتے اس منصوبے کا اعلان کر سکتا ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا سات ممالک سے بات کر رہا ہے اور ان سے آبنائے ہرمز کی حفاظت میں مدد کا مطالبہ کیا ہے۔ اسرائیل بھی اس کام میں امریکا کے ساتھ تعاون کر رہا ہے۔

ٹرمپ پہلے دنیا بھر خصوصاً چین سے مدد کی اپیل کر چکے ہیں، لیکن اب تک کسی ملک نے بھی خطے میں بحری جہاز بھیجنے کا اعلان نہیں کیا۔ جاپان نے بھی بحری جہاز بھیجنے سے انکار کر دیا اور کہا ہے کہ وہ صرف اس وقت ایسا کرے گا جب خطے میں کشیدگی کافی کم ہو جائے۔

ٹیگز: