Wed, September 16, 2026

امریکا کا آبنائے ہرمز میں بحری تجارت کو محفوظ بنانے کا فیصلہ

امریکا کا آبنائے ہرمز میں بحری تجارت کو محفوظ بنانے کا فیصلہ

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا آبنائے ہرمز میں بحری تجارت کو محفوظ بنانے کے لیے اپنی نیوی کو کمرشل جہازوں کے ساتھ بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اگر ضرورت پڑی تو امریکی نیوی تجارتی جہازوں کی حفاظت کرے گی اور ان کی انشورنس کے لیے امریکی مالیاتی ادارے مدد فراہم کریں گے۔ اس فیصلے کے تحت تمام تجارتی جہازوں، خاص طور پر آئل ٹینکرز، کو انشورنس اور گارنٹیز دی جائیں گی۔

جرمن چانسلر کے ساتھ ملاقات کے دوران ٹرمپ نے ایران کے بارے میں کہا کہ "ایران میں سب کچھ تباہ ہو چکا ہے" اور وہاں کی فضائیہ، بحریہ اور قیادت کو ختم کر دیا گیا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایران میں کئی لوگ استثنیٰ کی درخواست کر رہے ہیں اور یہ لوگ کسی بھی وقت ہتھیار ڈال سکتے ہیں۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران کو بہت بڑے نقصان کے لیے تیار رہنا چاہیے اور حملوں کی نئی لہر بھی آنے والی ہے۔

ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ ڈیموکریٹس "ہارنے والے" ہیں، برطانیہ سے وہ خوش نہیں ہیں اور سپین کے ساتھ اپنی تمام تجارتی تعلقات ختم کر رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب جنگ ختم ہوگی تو تیل کی قیمتیں سستی ہو جائیں گی۔

ٹیگز: