Wed, September 16, 2026

خلیج تعاون کونسل کا ہنگامی اجلاس آج ریاض میں، ایران اور اسرائیل کے تنازعے پر بات ہوگی

خلیج تعاون کونسل کا ہنگامی اجلاس آج ریاض میں، ایران اور اسرائیل کے تنازعے پر بات ہوگی

ریاض :آج خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کا ہنگامی اجلاس سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہوگا، جس میں ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی اور اس کے خطے پر پڑنے والے منفی اثرات پر غور کیا جائے گا۔

جی سی سی کے سیکریٹری جنرل محمد جاسم البدودی نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، اور عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ اس کشیدگی کو کم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔

انہوں نے دونوں فریقوں پر زور دیا ہے کہ وہ اس تنازعے کو مزید نہ بڑھائیں، کیونکہ اس سے خطے کی سلامتی اور امن کو بہت بڑا خطرہ لاحق ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ موجودہ صورت حال کو سنجیدگی سے لیا جائے اور فوری طور پر امن قائم کرنے کی کوشش کی جائے۔

ٹیگز: