واشنگٹن :امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے اسرائیل اور امریکا کے سیاسی تعلقات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل امریکا میں عوامی رائے کی حمایت حاصل کرنے کی جدوجہد کر رہا ہے۔
ایک انٹرویو کے دوران اسرائیل کے سیاسی اثر و رسوخ سے متعلق سوال پر جے ڈی وینس نے کہا کہ اسرائیل امریکی سیاست پر اثرانداز ہونے کی کوشش کرتا ہے۔
ان کے بیان کے بعد امریکا میں اسرائیل کے کردار، امریکی پالیسی سازی اور دونوں ممالک کے تعلقات کے حوالے سے سیاسی حلقوں میں بحث دوبارہ شروع ہو گئی ہے۔