Wed, September 16, 2026

علشبہ انجم کا سادہ شادی کا ارادہ، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

علشبہ انجم کا سادہ شادی کا ارادہ، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

لاہور : پاکستان کی مشہور ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر جنت مرزا کی بہن، علشبہ انجم نے اپنی شادی کے حوالے سے سادگی اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی شادی میں صرف نکاح اور ولیمے کی تقریبات منعقد کریں گی اور اس کے لیے 20 سے 30 لاکھ روپے کا بجٹ مختص کریں گی، تاکہ دکھاوے کی بجائے سادگی پر زور دیا جا سکے۔

علشبہ کا یہ موقف سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گیا اور مختلف لوگوں نے اس پر اپنی رائے دی۔ کچھ افراد نے ان کے سادگی کے فیصلے کو سراہا، مگر اکثریت نے سوال اٹھایا کہ کیا 20 سے 30 لاکھ روپے کا بجٹ واقعی سادہ شادی کے معیار پر پورا اترتا ہے؟

علشبہ انجم سوشل میڈیا پر ایک بڑی شخصیت ہیں، اور ان کے انسٹاگرام پر 30 لاکھ سے زائد جبکہ ٹک ٹاک پر ایک کروڑ 90 لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں۔ ان کا یہ فیصلہ سوشل میڈیا پر کافی توجہ کا مرکز بن چکا ہے اور لوگوں کی مختلف رائے سامنے آ رہی ہے۔

ٹیگز: