Wed, September 16, 2026

ایران کی جوہری تنصیبات تباہ، ایران سے بات چیت میں جلدی نہیں ، ٹرمپ

ایران کی جوہری تنصیبات تباہ، ایران سے بات چیت میں جلدی نہیں ، ٹرمپ

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی جوہری تنصیبات کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے اور ایران سے مذاکرات میں کوئی جلد بازی نہیں کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کو اپنی یورینیم افزودگی بند کرنی ہوگی، لیکن ایران نے واضح کیا ہے کہ وہ اپنے جوہری توانائی کے پرامن استعمال کے حق سے دستبردار نہیں ہوگا۔

ٹرمپ نے روس اور یوکرین کی جنگ کو موجودہ امریکی صدر جو بائیڈن کی کمزور پالیسیوں کا نتیجہ قرار دیا اور کہا کہ اگر اگلے 50 دنوں میں دونوں ملکوں کے درمیان امن معاہدہ نہ ہوا تو امریکہ روس کے تمام تجارتی شراکت داروں پر 100 فیصد درآمدی ٹیکس لگا دے گا۔ انہوں نے بتایا کہ یوکرین کو اسلحہ بھی فراہم کیا جا چکا ہے اور روسی صدر پیوٹن امن کے وعدے پر پورا نہیں اترے۔

اس کے علاوہ، ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ روکائی ہے۔

واضح رہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان جوہری مذاکرات میں اسرائیل کے اچانک حملوں کی وجہ سے رکاوٹیں آئیں، لیکن جنگ کے خاتمے کے بعد دوبارہ بات چیت کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔

ٹیگز: