Wed, September 16, 2026

مریم نواز کے ویژن کے تحت پنجاب میں چیف منسٹر ایڈوانس ٹیکنالوجی پروگرام کا آغاز

مریم نواز کے ویژن کے تحت پنجاب میں چیف منسٹر ایڈوانس ٹیکنالوجی پروگرام کا آغاز

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق نوجوانوں کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے چیف منسٹر ایڈوانس ٹیکنالوجی پروگرام کی منظوری دے دی گئی ہے۔

اس پروگرام کے تحت آئندہ پانچ برسوں میں پنجاب بھر سے 25 ہزار نوجوانوں کو عالمی معیار کی ڈیجیٹل اور جدید ٹیکنالوجی مہارتیں فراہم کی جائیں گی، جس سے انہیں ملکی و بین الاقوامی سطح پر روزگار کے بہتر مواقع میسر آئیں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ پروگرام نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور ڈیجیٹل معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

ٹیگز: