Wed, September 16, 2026

مریم نواز کا فلاحی پروگرام "مریم کو بتائیں" کا آغاز

مریم نواز کا فلاحی پروگرام

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے رمضان کے دوران مستحق افراد کی مدد کے لیے نیا فلاحی پروگرام "مریم کو بتائیں" شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت، ضرورت مند افراد کو فوری مالی امداد فراہم کی جائے گی۔

مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا کہ یکم رمضان سے یہ پروگرام شروع ہوگا، جس میں افراد 24 گھنٹے کے اندر 10 ہزار روپے تک کی امداد حاصل کر سکیں گے۔ اس کے لیے، لوگ ہیلپ لائن 1000 پر کال کر کے یا ویب پورٹل اور موبائل ایپ کے ذریعے درخواست دے سکیں گے۔

وزیراعلیٰ نے وضاحت کی کہ جو افراد پی ایس ای آر میں پہلے سے رجسٹرڈ ہیں، ان کو فوری طور پر امداد ملے گی، جبکہ غیر رجسٹرڈ افراد کو 4 دن میں تصدیق اور رجسٹریشن کے بعد امداد دی جائے گی۔

مریم نواز نے اس عزم کا اظہار کیا کہ رمضان المبارک میں ہر ضرورت مند تک حکومت کی مدد پہنچائی جائے گی، تاکہ کوئی بھی مستحق شخص امداد سے محروم نہ رہے۔

ٹیگز: