Wed, September 16, 2026

محسن نقوی کی سری لنکن وزیر کھیل سے تبادلہ خیال

محسن نقوی کی سری لنکن وزیر کھیل سے تبادلہ خیال

کولمبو: وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے سری لنکا کے وزیر کھیل و نوجوانان سنیل کمارا گیمیج سے ملاقات کی، جس میں کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں کے فروغ کے لیے باہمی شراکت داری مضبوط کرنے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

ملاقات میں پاکستان کے ہائی کمشنر میجر جنرل ریٹائرڈ فہیم العزیز، پی سی بی کے ایڈوائزر عامر میر، چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد اور پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر بھی شریک تھے۔

دونوں فریقین نے کھیلوں کے شعبے میں تعاون بڑھانے، تربیتی پروگرامز اور میچ شراکت داری کے مواقع وسیع کرنے پر اتفاق کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کے تعلقات میں خوشگوار ماحول پیدا ہو رہا ہے اور کرکٹ و دیگر کھیل دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

انہوں نے سری لنکا میں شاندار مہمان نوازی اور محبت پر شکریہ ادا کیا اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے انتظامات کو بھی سراہا، جسے بہترین قرار دیا گیا۔

ٹیگز: