Wed, September 16, 2026

سری لنکن کرکٹ ٹیم کا دورۂ پاکستان ادھورا چھوڑنے کا فیصلہ، وزیر داخلہ کی یقین دہانی پر ٹیم کا قیام برقرار

سری لنکن کرکٹ ٹیم کا دورۂ پاکستان ادھورا چھوڑنے کا فیصلہ، وزیر داخلہ کی یقین دہانی پر ٹیم کا قیام برقرار

اسلام آباد: سری لنکن کرکٹ ٹیم نے سیکیورٹی خدشات کے باعث دورۂ پاکستان ادھورا چھوڑنے اور وطن واپسی کی درخواست کی، تاہم وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے مکمل سیکیورٹی کی یقین دہانی کے بعد ٹیم نے اپنا فیصلہ واپس لے لیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے سری لنکن ہائی کمشنر اور ٹیم منیجر سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے سری لنکن ٹیم کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی ضمانت دی۔

ذرائع کے مطابق سری لنکن کرکٹ بورڈ نے اپنے کھلاڑیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ دورہ پاکستان مکمل کریں، جبکہ دورہ ادھورا چھوڑنے والے کھلاڑیوں پر دو سال کی پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان غیر ملکی ٹیموں کو بین الاقوامی معیار کی سیکیورٹی فراہم کر رہا ہے اور کھلاڑیوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے گئے ہیں۔

ٹیگز: