اسلام آباد : حکومت نے پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ پٹرول کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 258 روپے 17 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔
اسی طرح، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 32 پیسے کا اضافہ کر کے نئی قیمت 275 روپے 70 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔وزارت پٹرولیم نے قیمتوں میں اس اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے، جس کا اطلاق فوراً ہو گا۔