Wed, September 16, 2026

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا

اسلام آباد :  حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ہے، جس کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو گیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 7 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 268 روپے 68 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔ اس سے پہلے پٹرول کی قیمت 264 روپے 61 پیسے تھی۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 4 پیسے کا اضافہ ہوا ہے، اور اب اس کی نئی قیمت 276 روپے 81 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔

ٹیگز: