Wed, September 16, 2026

کراچی میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس

کراچی میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس

کراچی: کراچی اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پیر کی شب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ لیاری کے علاقے نیا آباد میں واقع کچھ عمارتوں میں دراڑیں پڑنے کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی اور یہ رات 12 بج کر 51 منٹ پر محسوس کیا گیا۔ زلزلے کا مرکز کراچی سے تقریباً 87 کلومیٹر دور بلوچستان کے علاقے سومیانی کے قریب تھا۔ چند گھنٹے قبل بلوچستان کے شہر سبی میں بھی 3.2 شدت کا زلزلہ آیا۔

زلزلے کے بعد لیاری کے مکین خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔بلوچستان کے دیگر علاقوں وندر، حب، گڈانی اور سومیانی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

ٹیگز: