چمن :بلوچستان کے شہر چمن اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن سے مقامی شہری گھبرا کر گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.3 ریکٹر سکیل تھی اور اس کی گہرائی 14 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز چمن سے 7 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا، تاہم علاقے میں خوف و ہراس قائم ہے۔