Thu, September 17, 2026

فضائی آلودگی میں خطرناک اضافہ، پشاور اور لاہور بدستور شدید متاثر

فضائی آلودگی میں خطرناک اضافہ، پشاور اور لاہور بدستور شدید متاثر

لاہور:ملک کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کی صورتحال انتہائی تشویشناک شکل اختیار کر چکی ہے۔ عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق پشاور 435 ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) کے ساتھ ملک کا سب سے آلودہ شہر قرار پایا ہے۔

لاہور میں بھی فضائی آلودگی خطرناک حد تک برقرار ہے، جہاں کچھ دیر قبل اے کیو آئی 342 ریکارڈ کیا گیا، جس کے باعث لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست رہا۔

فیصل آباد میں فضائی آلودگی کا انڈیکس 278 ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ ماحولیات پنجاب کے مطابق نارووال کا اے کیو آئی 279، شیخوپورہ کا 251 جبکہ خانیوال میں 236 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ماحولیاتی ماہرین نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے، غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کرنے اور بچوں، بزرگوں و مریضوں کو خصوصی احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔

ٹیگز: