Wed, September 16, 2026

افغانستان میں طالبان حکومت کے پانچ سال مکمل، معاشی و انسانی بحران برقرار

افغانستان میں طالبان حکومت کے پانچ سال مکمل، معاشی و انسانی بحران برقرار

کابل :افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں واپسی کو پانچ سال مکمل ہوگئے، تاہم ملک کو بدستور سنگین معاشی اور سماجی مشکلات کا سامنا ہے۔ برطانوی جریدے دی ٹیلی گراف کی رپورٹ میں افغان عوام کو درپیش غربت، بے روزگاری اور انسانی بحران کی صورتحال کو اجاگر کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق معاشی مشکلات اور روزگار کے محدود مواقع کے باعث کئی افغان شہری بہتر مستقبل کی تلاش میں ملک سے باہر جانے پر مجبور ہیں۔

خواتین اور لڑکیوں پر عائد پابندیاں بھی افغانستان کی صورتحال کا اہم پہلو ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق لاکھوں افغان لڑکیاں ثانوی اور اعلیٰ تعلیم سے محروم ہیں، جبکہ خواتین کے روزگار اور عوامی زندگی میں شرکت پر بھی سخت پابندیاں برقرار ہیں۔

پانچ سال بعد طالبان حکومت ملک میں امن و استحکام کو اپنی بڑی کامیابی قرار دیتی ہے، تاہم انسانی حقوق، معاشی مشکلات اور خواتین کی آزادیوں سے متعلق صورتحال بدستور عالمی توجہ کا مرکز ہے۔

ٹیگز: