Wed, September 16, 2026

نواز شریف کا خیبر پختونخوا میں سیلابی تباہی پر اظہارِ افسوس، متاثرین کے لیے دعا

نواز شریف کا خیبر پختونخوا میں سیلابی تباہی پر اظہارِ افسوس، متاثرین کے لیے دعا

اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے خیبر پختونخوا میں سیلاب سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے بیان میں نواز شریف نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں سیلاب ایک المناک سانحہ ہے، جس سے بے شمار خاندانوں کی زندگیاں متاثر ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ اس غم کی گھڑی میں ان کی ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

نواز شریف نے متاثرین کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا: "اللّٰہ تعالیٰ زخمیوں کو جلد صحت یابی دے اور جنہوں نے اپنی جانیں قربان کیں، انہیں جنت الفردوس میں بلند مقام عطا فرمائے۔ آمین۔"

ٹیگز: