Wed, September 16, 2026

خیبر پختونخوا میں سیلاب سے جانی نقصان پر سعودی قیادت کا اظہارِ افسوس، متاثرین کے لیے امداد کی پیشکش

خیبر پختونخوا میں سیلاب سے جانی نقصان پر سعودی قیادت کا اظہارِ افسوس، متاثرین کے لیے امداد کی پیشکش

اسلام آباد : سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

دونوں رہنماؤں نے صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کو تعزیتی پیغامات بھیجے، جن میں سیلاب سے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی گئی۔ ساتھ ہی لاپتہ افراد کی محفوظ واپسی کی امید بھی ظاہر کی گئی۔

سعودی قیادت نے اس مشکل وقت میں پاکستانی عوام سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کو اس آزمائش سے نکالنے میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

شاہ سلمان اور ولی عہد نے پاکستانی عوام کے لیے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں اس آزمائش سے جلد نجات دے اور ملک میں جلد از جلد استحکام بحال ہو۔

ٹیگز: