Wed, September 16, 2026

وزیر اعظم کی ہدایت پر خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان پہنچانا جاری

وزیر اعظم کی ہدایت پر خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان پہنچانا جاری

اسلام آباد : وزیر اعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر این ڈی ایم اے خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان پہنچا رہا ہے۔ امدادی سامان میں خیمے، کمبل، جنریٹر، واٹر نکالنے کے پمپ، راشن بیگز اور ادویات شامل ہیں۔

اب تک باجوڑ اور مانسہرہ کے لیے علیحدہ علیحدہ امدادی کھیپیں روانہ کی گئی ہیں، جو ضلعی انتظامیہ کو دے دی جائیں گی تاکہ سیلاب متاثرین میں فوری تقسیم کی جا سکے۔

این ڈی ایم اے مسلح افواج اور فلاحی اداروں کے ساتھ مل کر خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں امدادی کاموں کو تیزی سے آگے بڑھا رہا ہے۔ تمام متعلقہ ادارے امداد کی فراہمی میں مکمل تعاون کر رہے ہیں اور این ڈی ایم اے اس عمل کی مکمل نگرانی کر رہا ہے۔

ٹیگز: