Wed, September 16, 2026

بی این پی (مینگل) نے لکپاس میں 20روز سےجاری دھرنا ختم کرنےکااعلان کردیا

بی این پی (مینگل) نے لکپاس میں 20روز سےجاری دھرنا ختم کرنےکااعلان کردیا

مستونگ : بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) نے مستونگ کے علاقے لکپاس پر 20 روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارٹی کے سربراہ اختر مینگل نے کہا کہ دھرنا ختم کرنے کے بعد اب ان کی جماعت مختلف اضلاع میں احتجاجی ریلیاں نکالے گی تاکہ عوام کے مسائل کو اجاگر کیا جا سکے۔

اختر مینگل نے بتایا کہ 18 اپریل کو کوئٹہ میں بی این پی کی مرکزی کابینہ کا اجلاس ہوگا، جس میں آئندہ کے لائحہ عمل پر بات چیت کی جائے گی۔ یہ دھرنا کئی دنوں سے جاری تھا اور اس کے خاتمے کے لیے بلوچستان حکومت کے ساتھ مذاکرات بھی کیے گئے تھے۔

ٹیگز: