Wed, September 16, 2026

پارلیمنٹ میں جاری دھرنا ختم: "ہمیں محصور رکھا گیا"، علامہ راجہ ناصر عباس

پارلیمنٹ میں جاری دھرنا ختم:

اسلام آباد : تحریک تحفظِ آئینِ پاکستان کے رہنما علامہ راجہ ناصر عباس نے پارلیمنٹ ہاؤس میں جاری اپنا احتجاجی دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے یہ اعلان رمضان المبارک کے آغاز اور بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال کے پیشِ نظر کیا۔علامہ راجہ ناصر عباس نے احتجاج کے دوران پیش آنے والی صورتحال پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاہمیں پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر عملاً محصور کر دیا گیا تھا۔ جمہوری طریقے سے احتجاج کرنے والوں کے لیے راستے مسدود کیے گئے۔
 انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کے کئی ساتھیوں اور اراکین کو پارلیمنٹ لاجز اور خیبر پختونخوا ہاؤس میں بند کر کے رکھا گیا، جس سے ان کی نقل و حرکت محدود ہو گئی۔
سربراہ مجلس وحدت مسلمین نے واضح کیا کہ دھرنا ختم کرنے کا مطلب تحریک سے دستبرداری نہیں ہے چونکہ اب رمضان کا مہینہ شروع ہو چکا ہے، اس لیے ہم اپنی حکمت عملی تبدیل کر رہے ہیں۔عید کے بعد یا رمضان کے دوران ہی مشاورت کے ذریعے اگلی احتجاجی کال دی جائے گی۔
یہ دھرنا آئین کی بالادستی اور مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف پارلیمنٹ کے اندر دیا گیا تھا، جس نے کئی روز تک سیاسی حلقوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائے رکھی۔

ٹیگز: