Wed, September 16, 2026

وزیراعظم شہباز شریف کا آذربائیجان کے صدر علیوف سے ٹیلیفونک رابطہ

وزیراعظم شہباز شریف کا آذربائیجان کے صدر علیوف سے ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ ہوا، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور تعاون پر بات چیت کی گئی۔

وزیراعظم نے آذربائیجان کی جانب سے پاکستان کی حمایت اور یکجہتی پر صدر علیوف کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان ہمیشہ سچے بھائیوں کی طرح ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں، اور دونوں ممالک کے تعلقات مضبوط اور دیرینہ ہیں۔

شہباز شریف نے بھارت کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کے لیے بھارت کے ساتھ جنگ بندی کو برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہے۔ وزیراعظم نے صدر علیوف کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی، جس پر آذربائیجان کے صدر نے پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر اطمینان کا اظہار کیا۔

 
 

ٹیگز: