Wed, September 16, 2026

وزیراعظم شہباز شریف اور آذربائیجان کے صدر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، تاریخی امن معاہدے پر مبارکباد دی

وزیراعظم شہباز شریف اور آذربائیجان کے صدر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، تاریخی امن معاہدے پر مبارکباد دی

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ٹیلی فونک گفتگو کی، جس میں انہوں نے آرمینیا کے ساتھ طویل عرصے سے جاری تنازعے کے خاتمے کے لیے طے پانے والے تاریخی امن معاہدے پر خراج تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم نے آذربائیجان کی قیادت کی بصیرت اور دوراندیشی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ امن معاہدہ خطے میں خوشحالی اور استحکام کا نیا باب کھولے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام آذربائیجان کے ساتھ مکمل یکجہتی اور تعاون کو اپنا فرض سمجھتی ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن عمل میں اہم کردار کی تعریف کی، جس کی بدولت یہ تاریخی پیش رفت ممکن ہوئی۔

صدر الہام علیوف نے پاکستان کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا کہ وہ قرہ باغ کے مسئلے پر مسلسل حمایت اور تعاون کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں امن کے قیام سے پاکستان اور وسطی ایشیا کے ممالک کے مابین تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات اور باہمی تعاون میں بہتری پر اطمینان کا اظہار کیا اور وزیراعظم نے آذربائیجان کے صدر کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔

وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان مستقبل میں ایس سی او سمٹ کے دوران ملاقات کا امکان بھی موجود ہے۔

 
 

ٹیگز: