Wed, September 16, 2026

ایران کسی بیرونی دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا، مسلط کردہ جنگ کا مقصد ملک توڑنا ہے: مسعود پزشکیان

ایران کسی بیرونی دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا، مسلط کردہ جنگ کا مقصد ملک توڑنا ہے: مسعود پزشکیان

تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے دشمنوں کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جاری حالیہ جارحیت اور مسلط کردہ جنگ کا اصل مقصد ملک کو اندرونی طور پر کھوکھلا کرنا ہے، لیکن قوم کے عزم و استقلال میں کوئی لرزش نہیں آئے گی۔

سوشل میڈیا پر اپنے تازہ بیان میں ایرانی صدر نے قوم کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ جارحیت کے نتیجے میں ہونے والی تمام تر تباہی کا ازالہ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اس تباہی کو پہلے سے بہتر بنا کر دوبارہ تعمیر کریں گے اور ثابت کریں گے کہ ایران کو دبایا نہیں جا سکتا۔  صدر پزشکیان نے تعمیرِ نو کے حوالے سے غیر متزلزل عزم کا اظہار کیا اور اسے دشمن کی شکست قرار دیا۔
 انہوں نے واضح کیا کہ جنگی حالات کے باوجود ایران میں نظامِ زندگی مفلوج نہیں ہوا، عوامی خدمات کا سلسلہ جاری ہے اور کسی بڑے تعطل کی اجازت نہیں دی گئی۔ ایرانی صدر نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ایران کسی بھی عالمی طاقت یا بیرونی دباؤ کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے گا اور اپنی خود مختاری کا ہر قیمت پر تحفظ کرے گا۔

ٹیگز: