Wed, September 16, 2026

مکہ پیکٹ کا مقصد علاقائی امن، کسی ملک کے خلاف اتحاد نہیں: حاقان فیدان

مکہ پیکٹ کا مقصد علاقائی امن، کسی ملک کے خلاف اتحاد نہیں: حاقان فیدان

استنبول: ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ پر مشتمل مکہ پیکٹ کا مقصد خطے میں امن و استحکام کا فروغ ہے، یہ اتحاد کسی مخصوص ریاست کے خلاف نہیں ہے۔

مکہ پیکٹ کے تحت قائم اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں حاقان فیدان نے کہا کہ مکہ پیکٹ ایک تاریخی قدم ہے، خطے میں پائیدار امن کے لیے علاقائی ممالک کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس میں علاقائی سلامتی کے لیے عملی ڈھانچہ قائم کرنے کی جانب اہم اقدامات کیے گئے ہیں۔ مکہ پیکٹ کے ارکان خطے میں امن کے قیام کے لیے پُرعزم ہیں اور اجلاس میں کیے گئے فیصلے مثبت اور نتیجہ خیز ثابت ہوں گے۔

ترک وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا اتحاد بین الاقوامی قانون کی بنیاد پر قائم ہے۔ تینوں ممالک نے اتحاد کا ڈھانچہ تشکیل دینا شروع کردیا ہے اور ایسا مضبوط تعاون چاہتے ہیں جو علاقائی مسائل کے حل میں مؤثر کردار ادا کرسکے۔

حاقان فیدان نے کہا کہ ترکیہ مشکل وقت میں اپنے برادر ممالک کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور آئندہ بھی تعاون جاری رکھے گا۔ ان کے مطابق خطے کے ممالک کو امن و استحکام کے لیے مشترکہ اقدامات کرنا ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مکہ پیکٹ میں دیگر برادر ممالک کی شمولیت کے لیے دروازے کھلے ہیں۔ طے شدہ شرائط پوری کرنے والے ممالک اس معاہدے کا حصہ بن سکتے ہیں۔

حاقان فیدان کے مطابق مکہ پیکٹ کو ابتدا ہی سے اس امکان کو مدنظر رکھتے ہوئے تشکیل دیا گیا ہے کہ مستقبل میں مزید ممالک اس اتحاد میں شامل ہوسکیں

ٹیگز: